فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مںی 28 امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1784 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر سستا ہوا تھا۔

دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کے بھاؤ 450 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار 150 روپے ہو گئے ہیں۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 386 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 153 روپے ہو گئے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں