تاجروں کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف آج ہڑتال

کراچی: (دنیا نیوز) چھوٹے تاجروں کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف آج ہڑتال کی جائے گی۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن رؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ کراچی کے چھوٹے تاجر ود ہولڈنگ ٹیکس اور تاجر دوست سکیم کیخلاف آج احتجاج کریں گے۔

رؤف ابراہیم کا کہنا تھا کہ جوڑیا بازارکی تمام دکانیں، ہول سیلرز، امپورٹرز دوپہر ایک بجے کاروبار بند کر کے ریلی کی شکل میں کراچی چیمبرآف کامرس جائیں گے، چھوٹے تاجر سٹیک ہولڈر ہیں لیکن ان کو بلایا نہیں جاتا۔

پاکستان پلس امپورٹر ایسوسی ایشن کے رہنما علی مہدی نے کہا کہ تاجر ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے، تاجروں کے حق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں