پنجاب: انفورسمنٹ اتھارٹی گراں فروشوں کیخلاف اکتوبر میں کام شروع کریگی

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے انفوسمنٹ اتھارٹی اکتوبر میں کام شروع کرے گی۔

اتھارٹی کے قیام، قانون سازی، ذمہ داری اور سب کمیٹیوں کے قیام کے معاملات فائنل ہو گئے، اتھارٹی سرکاری اراضی کی واگزاری، ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرے گی۔

انفورسمنٹ اتھارٹی کے تحت مجسٹریٹ کی جگہ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسرز ، انویسٹی گیشن آفیسرز، انفورسمنٹ آفیسرز گرانفروشی روکیں گے، اتھارٹی کی چیئرپرسن وزیراعلیٰ اور وائس چیئرمین چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں