اویس لغاری کا بجلی چوری مہم کے دوران ہونے والی پیش رفت پر اظہاراطمینان

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی چوری مہم کے دوران ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاور ڈویژن اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب کے صارفین کو دیئے جانے والے ریلیف کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، اویس لغاری نے اس موقع پر حکام کو ہدایت کی کہ صارفین کو دیئے جانے والے ریلیف کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

 آخر میں اویس لغاری نے ریجن بھرمیں جاری انسداد بجلی چوری مہم کے حوالے سے بھی جامع گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کی جانب سے بجلی چوری مہم کے دوران ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں