عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں فی تولہ قیمت میں1000روپے اضافہ

کراچی :(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ کے برعکس پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزارروپے کے اضافے سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2لاکھ 62ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کے اضافے سے2لاکھ 25 ہزار51روپے ہوگئی۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ کے برعکس عالمی مارکیٹ میں13 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2503 ڈالر پر آگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں