آئی ایم ایف سے قرض معاہدہ: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

کراچی: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے مثبت اثرات نظر آنے لگے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں 419 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 677 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے کیساتھ 82 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی کرنسی

دوسری جانب آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد ڈالر کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 35 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277 روہے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں