زر مبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 20 ستمبر کے اختتام تک مجموعی ذخائر 14 ارب 82 کروڑ 65 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 78 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی حد پر ریکارڈ کئے گئے۔

مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 9 ارب 50 کروڑ 96 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب 53 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالربڑھنے سے 5 ارب 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر سے 5 ارب 33 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں