نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بڈنگ تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بڈنگ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کرکے 31 اکتوبر کر دی گئی ہے، بڈنگ کے لیے پیشگی رقم 28 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔

ذرائع ایوی ایشن کے مطابق تاریخ میں توسیع سے پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکا لگے گا، بولی کی تاریخ میں اچانک توسیع کس وجہ سے کی گئی نجکاری کمیشن بتانے سے گریزاں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بڈرز کی جانب سے بڈنگ نہیں جمع کرائی گئی، واضح رہے کہ اس سے قبل یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے لئے بڈنگ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں