قومی مالیاتی معاہدے کے بعض نکات پر تحفظات ہیں: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری خوش آئند ہے، قومی مالیاتی معاہدے کے بعض نکات پر تحفظات ہیں۔

ٰاپنے ایک بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے جن نکات پر تحفظات ہیں انہیں وفاقی حکومت کو بھیجا جائے گا، وفاق کی جانب سے موصول ہونے والی وضاحت وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو پیش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس میں قومی مالیاتی معاہدے کا جائزہ لیا گیا، صوبائی کابینہ نے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے اپنے نئے قرض پروگرام کے تحت سخت شرائط پیش کی ہیں جن میں این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے کا دوبارہ جائزہ لینا بھی شامل ہے جس سے صوبوں کو وسائل کی تقسیم پر اثر پڑ سکتا ہے،عالمی مالیاتی فنڈ صوبائی حکومت کے اخراجات کی نگرانی بھی کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں