سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، ایک ہفتے میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوران 3 ہزار سے پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 3 ہزار 559 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، رواں ہفتے میں 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ایک ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح ایک لاکھ ایک ہزار 496 جبکہ کم ترین سطح 94 ہزار 180 رہی۔

پی ایس ایکس رپورٹ میں بتایا گیا کہ بازار میں ایک ہفتے کے دوران 4.89 ارب شیئرز کا لین دین ہوا، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 184 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 366 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 885 ارب روپے ہے۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں