سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 172 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

بعدازاں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اچانک سے شدید مندی دیکھنے میں آئی، 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 921 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 370 پوائنٹس اضافے کیساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 13 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278.23 روپے سے کم ہو کر 278.10 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں