لکی مروت میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت

لکی مروت: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں، ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یومیہ 21 لاکھ 14 ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جبکہ یومیہ 74 بیرل خام تیل ملے گا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2 او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے، دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں