فہیم اشرف نے نماز عید کے بعد ویڈیو شیئر کر دی، دیگر کرکٹرز کی فیملی کیساتھ تصاویر جاری

کرکٹ

لاہور: (دنیا نیوز) عید کی خوشیوں کے رنگ کرکٹرز پر بھی چڑھ گئے، آل راؤنڈر فہیم اشرف نے نماز کے بعد کی ویڈیو شیئر کر دی، شاہین آفریدی، شاداب خان، عابد علی سمیت عمر اکمل اور محمد حفیظ نے فیمیلز کے ساتھ تصاویر جاری کر دیں۔

افریقی ممالک کے کامیاب ٹور کے بعد اپنے گھروں میں پہنچنے والے کرکٹرز کی عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں، اسٹار آل راؤنڈر فہیم اشرف نے آبائی شہر پھول نگر کی مسجد میں نماز عید ادا کرنے کے بعد بنائی گئی ویڈیو شیئر کر دی۔

دوسری جانب کھلاڑی سوشل میڈیا پر اِن ایکشن ہوئے، شاہین آفریدی، شاداب خان، عابد علی سمیت عمر اکمل اور محمد حفیظ نے فیمیلز کے ساتھ تصاویر جاری کر دیں جنہیں پرستاروں نے بے حد سراہا۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں