گوادر میں رواں برس انٹرنیشنل ٹی 10 لیگ کروانے کا اعلان

کرکٹ

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت کی طرف سے رواں برس گوادر میں انٹرنیشنل ٹی 10 لیگ کروانے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بڑا فیصلہ کیا ہے، رواں برس کے دوران گوادر میں انٹرنیشنل ٹی 10 لیگ کروائی جائے گی، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فوراً بعد ٹی 10 میلہ سجایا جائیگا۔

سیکرٹری سپورٹس بلوچستان عمران گچکی کا کہنا ہے کہ ٹی 10 لیگ نومبر کے آخر میں گوادر انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگی، ٹی ٹین لیگ میں ہمسائے ممالک کو بھی دعوت دے رہے ہیں، ٹی10 لیگ پاکستان کا ایک منفرد لیگ ہوگا جس کیلئے محنت جاری ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگ سے بلوچستان کے کھلاڑیوں مقامی کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا، کوشش ہے گراس روڈ لیول پر ہر کھیل کے کھلاڑی سامنے لائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں