ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوران بینچ سٹرینتھ کو بھی آزمائیں گے: بابر اعظم

کرکٹ

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوران اپنی بینچ سٹرینتھ کو بھی آزمائیں گے۔

ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے،کوشش ہوتی ہے کہ ذمہ داری لی جائے، کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں، کپتانی کو چیلنج لے کر کررہا ہوں، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوران اپنی بینچ سٹرینتھ کو بھی آزمائیں گے، جو کھلاڑی اس وقت ٹیم کے ساتھ ان کو مزید موقع دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے ہارڈ ہٹر بیٹسمین شرجیل خان ٹاپ آرڈر میں کھیلتے ہیں، شرجیل کو کھلائیں گے تو اوپر والے نمبر پر ہی کھلائیں گے، مڈل آرڈر میں صہیب مقصود اور اعظم خان کو لائے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اعظم خان کو آگے موقع دینگے، کرکٹ میں اَپ ڈاون ہوتا رہتا ہے، حارث روف میچ ونر ہے مجھے ان پر اعتماد ہے، امید ہے وہ ویسٹ انڈیز میں اچھا پرفارم کریگا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فاسٹ باولرز کو ویسٹ انڈیز میں باوئنس ملتا ہے، فاسٹ باولر ویسٹ انڈیز میں اچھا کم بیک کرینگے، ویسٹ انڈیز میں سپنرز کو بھی مدد ملتی ہے، عثمان قادر کو بھی موقع دینگے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں