پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آج سے آغاز

کرکٹ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، گرین شرٹس کو چھوٹے فارمیٹ میں واضح برتری ہے، بابر اعظم اچھی پرفارمنس کیلئے پرامید ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین چار ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز آج کنگسٹن اوول برج ٹاؤن سے ہورہا ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین 5 مرتبہ دوطرفہ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی سیریز کھیلی جا چکی ہیں جہاں 4 سیریز میں پاکستان اور صرف ایک میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے مابین کل 14 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، جہاں 11 میں پاکستان اور 3 میں ویسٹ انڈیز نے فتح حاصل کی۔

اس دوران ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں سے 5 پاکستان اور 2 ویسٹ انڈیز نے جیتے ۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں مہمان پاکستان261 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور میزبان ویسٹ انڈیز 235 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے تاہم سیریزمیں وائٹ واش کی صورت میں پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 263 ہوجائے گی اور پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن تیسری ہوجائے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں