بنگلا دیش نے مسلسل دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کو پچھاڑ دیا

کرکٹ

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش نے مسلسل دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کو پچھاڑ دیا، عفیف حسین مردِ میدان قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ایک مرتبہ پھر مچل مارش 45 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ دیگر بیٹسمینوں میں فلپ 10، کیری 11، ہینرکس 30، میتھیو ویڈ 4، ٹرنر 3، اگر0، مچل سٹارک 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مستفیض الرحمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کر لیا۔ عفیف حسین نے 37 سکور کی فتح گر ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، شکیب الحسن 26 ، مہدی حسن23، محمود اللہ 0 پر آؤٹ ہوئے۔ کینگروز کی طرف سے سٹارک ، ہیزل ووڈ، اگر، زمپا، ٹائی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار کارکردگی دکھانے پر عفیف حسین مرد میدان قرار پائے۔ پانچ میچز کی سیریز میں محمود اللہ الیون کو 0-2 سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں