پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ، غیر ملکی کرکٹرز بھی مایوس

کرکٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد غیر ملکی کرکٹرز نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ایشو کو وجہ بنا کر نیوزی لینڈ اور پاکستان کی سیریز کو منسوخ کر دینا قابل افسوس ہے۔ پچھلے 6 سالوں سے پاکستان کا کھیلنا اور دورہ کرنا انتہائی خوشگوار تجربات میں سے ایک رہا ہے۔

 

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان میں اپنے آپ کو محفوظ ہمیشہ محسوس کیا ہے، یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ردرفورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کی منسوخی کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔ میں نے بہت سے ممالک میں سفر کیا ہے، پاکستان کرکٹ کے حوالے سے محفوظ ترین ملک ہے اور کرکٹ سے پیار کرنے والا ملک ہے۔

 سری لنکن کرکٹر اینجلو پریرا نے بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کی منسوخی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں