نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:پریکٹس کرکےاسکلزبہتر بنا سکتےہیں،وسیم اکرم
  • بریکنگ :- دنیاکےٹاپ کرکٹرزاپنی فٹنس کاخیال رکھتےہیں،وسیم اکرم
  • بریکنگ :- کراچی:فٹنس آپ کےاپنےہاتھ میں ہے،وسیم اکرم
Coronavirus Updates

کیویز کا دورہ پاکستان منسوخی کا معاملہ، پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

کرکٹ

لاہور: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ منسوخی سے پی سی بی کو ایک سے ڈیڑھ ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔

ذرائع کے مطابق قانونی مشاورت اور کیس کو بھر پور انداز سے پیش کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے اجلاس میں پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ معاملات کے حوالے سے آواز بلند کریں گے۔ پی سی بی کو نیوزی لینڈ کی واپسی پر سری لنکا حملہ میں اٹھانے والے نقصان کی طرح سامنا ہوا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی سیکورٹی ٹیم تمام انتظامات سے مطمئن تھی، پی سی بی آئندہ چند روز میں نقصان کا تخمینہ پبلک کرے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں