نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کااجلاس آج 10بجےہوگا
  • بریکنگ :- عبدالقدوس بزنجوایوان میں اکثریت ثابت کرکےاعتمادکاووٹ لیں گے
  • بریکنگ :- عبدالقدوس بزنجوکو 65کےایوان میں 33ارکان کی حمایت درکارہے
  • بریکنگ :- عبدالقدوس بزنجواعتمادکاووٹ لینےکےبعدایوان سےخطاب کریں گے
  • بریکنگ :- کوئٹہ: 4بجےگورنرہاؤس میں تقریب حلف برداری ہوگی
  • بریکنگ :- گورنربلوچستان ظہورآغانومنتخب وزیراعلیٰ سےحلف لیں گے
Coronavirus Updates

جنوبی افریقی کرکٹر رائیلی روسو کا بھی پاکستان آنے کا اعلان

کرکٹ

لاہور: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کے بعد جنوبی افریقی رائیلی روسو نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، ان اعلانات کے بعد معاملہ ٹاپ ٹرینڈ ہو گیا، سابق کپتان محمد حفیظ سمیت کرکٹ دیوانے سپر اسٹارز کے جذبے کا خیر مقدم کرنے لگے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی بغیرکھیلے دورہ پاکستان منسوخی پر جارح مزاج بلے باز کرس گیل پاکستان کی حمایت میں سامنے آ گئے، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں اور ان کیساتھ کون آناچاہتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: کرس گیل نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، محمد حفیظ کا خیر مقدم

جنوبی افریقی بلے باز رائیلی روسو نے بھی پاکستان آنے کی تیاری پکڑ لی،قومی کرکٹر محمد حفیظ نےکرس گیل کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیجنڈ کھلاڑی کیلئے پاکستانیوں کے دل میں ڈھیرساری محبت ہیں۔ غیرملکی کرکٹر کے پیغام کو کرکٹ شائقین کی جانب سےسراہا جا رہا ہے، چند منٹ میں ہزاروں افراد نے کرس گیل کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں