نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سپریم کورٹ کراچی رجسٹری،اورنگی،گجراورمحمودآبادنالہ کیس
  • بریکنگ :- کراچی:حضوربتائیں شہرکی کیاحالت ہوگئی ہے؟چیف جسٹس گلزاراحمد
  • بریکنگ :- کراچی:سہراب گوٹھ میں دیکھوکیسی صورتحال خراب ہے،چیف جسٹس
  • بریکنگ :- کراچی میں لوگوں کوپینےکاصاف پانی نہیں مل رہا،چیف جسٹس گلزاراحمد
  • بریکنگ :- جب سےپاکستان بناوہی سڑکیں ہیں،صورتحال بہت خراب ہے،چیف جسٹس
  • بریکنگ :- تھینک یو،آپ نےپہلےبھی بلایاتھااب بھی بلایاہے،وزیراعلیٰ سندھ
  • بریکنگ :- متاثرین کی بحالی کیلئےسندھ حکومت نے 200 ایکڑزمین دی،مرادعلی شاہ
  • بریکنگ :- آپ کےکہنےپرنالوں کی صفائی کیلئے 31 ارب این ڈی ایم اےکودیئے،مرادعلی شاہ
  • بریکنگ :- آپ نے اسکیم 33 کےبعدکوئی رہائشی اسکیم نہیں بنائی،عدالت
  • بریکنگ :- کراچی:آپ کےانتظامی معاملات بھی ٹھیک نہیں ہیں،عدالت
Coronavirus Updates

قومی ٹی20 کپ کے دوران شائقین کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت

کرکٹ

لاہور: (دنیا نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے قومی ٹی20 کپ کے دوران شائقین کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر نے قومی ٹی 20 کپ میں شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی، 30 ستمبر تک 25 فیصد شائقین گراؤنڈ میں میچ دیکھ سکیں گے اور صرف ویکسینیٹڈ افراد کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

قومی ٹی 20 ورلڈکپ 23 ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا، 25 فیصد شائقین کی موجودگی کی شرح میں اضافے پر نظرثانی 28 ستمبر کو ہو گی۔

یہ ٹورنامنٹ قومی کھلاڑیوں کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں معاونت فراہم کرے گا۔میگا ایونٹ کے لیے اعلان کردہ پندرہ رکنی قومی اسکواڈ سمیت تینوں ریزرو کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کریں گے۔

پرجوش تماشائیوں کے لیے ایونٹ کا پہلا مرحلہ راولپنڈی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔ تیرہ اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والا مرحلہ 3 اکتوبر تک جاری رہے گا، جہاں کُل 18 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جہاں فائنل سمیت کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں فائنلز 12 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایونٹ میں سینٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے۔ نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاداب خان ٹورنامنٹ میں ناردرن کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔اوپنر امام الحق بلوچستان جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد ٹورنامنٹ میں سندھ کی قیادت کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ایونٹ کی دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا کی قیادت کریں گے۔ سدرن پنجاب کی کپتانی صہیب مقصود کے سپرد کی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے التواء کے بعد نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا انعقاد قومی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بہترین کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت سے ٹورنامنٹ کی اہمیت بڑھ جائے گی۔ اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے سینئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم کا تبادلہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

شیڈول

23 ستمبر : بلوچستان بمقابلہ ناردرن؛ خیبر پختونخوابمقابلہ سینٹرل پنجاب
24 ستمبر : سندھ بمقابلہ سدرن پنجاب؛ بلوچستان بمقابلہ سینٹرل پنجاب
25 ستمبر : خیبر پختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب؛ سندھ بمقابلہ ناردرن
26 ستمبر : بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب؛ خیبر پختونخوابمقابلہ سینٹرل پنجاب
29 ستمبر:سندھ بمقابلہ بلوچستان؛ ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب
30 ستمبر : ناردرن بمقابلہ سینٹرل پنجاب؛ سندھ بمقابلہ خیبر پختونخوا
1 اکتوبر : بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب؛ ناردرن بمقابلہ سندھ
2 اکتوبر : بلوچستان بمقابلہ خیبر پختونخوا؛ سندھ بمقابلہ سینٹرل پنجاب
3 اکتوبر : خیبر پختونخوابمقابلہ ناردرن ؛۔ سدرن پنجاب بمقابلہ سینٹرل پنجاب
6 اکتوبر : سینٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ؛ بلوچستان بمقابلہ ناردرن
7 اکتوبر : سینٹرل پنجاب بمقابلہ سدرن پنجاب؛ بلوچستان بمقابلہ خیبر پختونخوا
8 اکتوبر : سینٹرل پنجاب بمقابلہ ناردرن؛ سدرن پنجاب بمقابلہ سندھ
9 اکتوبر : سندھ بمقابلہ خیبر پختونخوا؛ ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب
10 اکتوبر : سدرن پنجاب بمقابلہ خیبر پختونخوا؛ بلوچستان بمقابلہ سینٹرل پنجاب
11 اکتوبر : سندھ بمقابلہ بلوچستان؛ ناردرن بمقابلہ خیبر پختونخوا
12 اکتوبر : نمبر 1 ٹیم بمقابلہ نمبر 4 ٹیم؛ نمبر 2 ٹیم بمقابلہ نمبر 3 ٹیم
13 اکتوبر : فائنل

سکواڈز:

بلوچستان:

امام الحق (کپتان) ، بسم اللہ خان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر) ، عبدالواحد بنگلزئی ، اکبر الرحمٰن ، عاکف جاوید ، عماد بٹ ،محمد ابراہیم سینئر، ایاز تصور ، گوہر فیض ، حارث سہیل ، جلات خان ، جنید خان ، کاشف بھٹی ، خرم شہزاد ، عمید آصف اور یاسر شاہ۔

اس دوران اویس ضیاء کی جگہ نوجوان کرکٹر محمد ابراہیم سینئر کو بلوچستان کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اویس ضیاء ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

سینٹرل پنجاب:

بابر اعظم (کپتان) ، حسن علی (نائب کپتان) ، عبداللہ شفیق ، احمد صفی عبداللہ ، احمد شہزاد ، احسان عادل ، فہیم اشرف ، حسین طلعت ، کامران اکمل (وکٹ کیپر) ، محمد اخلاق (وکٹ کیپر) ، محمد حفیظ ، قاسم اکرم ، سیف بدر ، شعیب ملک ، عثمان قادر ، وہاب ریاض اور وقاص مقصود

خیبر پختونخوا:

محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر) ، شاہین شاہ آفریدی (نائب کپتان) ،عادل امین ، ارشد اقبال ، آصف آفریدی ، فخر زمان ، افتخار احمد، عمران خان سینئر ، اسرار اللہ ، معاذ خان ، محمد حارث ، محمد عمران خان ، محمد وسیم ، مصدق احمد اور صاحبزادہ فرحان۔

ناردرن:

شاداب خان (کپتان) ، محمد نواز (نائب کپتان) ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر) ، علی عمران ، آصف علی ، حیدر علی ، حارث رؤف ، عماد وسیم ، موسیٰ خان ، ناصر نواز ، سلمان ارشاد ، سہیل اختر ، سہیل تنویر ، عمر امین ، زمان خان اور ذیشان ملک۔

سندھ:

سرفراز احمد (کپتان، وکٹ کیپر) ، انور علی (نائب کپتان) ، ابرار احمد ، احسان علی ، دانش عزیز ، حسن محسن ، خرم منظور ، میر حمزہ ، محمد حسنین ، محمد طحہ ، رومان رئیس ، سعود شکیل ، شان مسعود ، شاہنواز دھانی ، شرجیل خان اور زاہد محمود۔

سدرن پنجاب:

صہیب مقصود (کپتان) ، ذیشان اشرف (نائب کپتان) ، عامر یامین ، اعظم خان (وکٹ کیپر) ، دلبر حسین ، فیصل اکرم ، حسان خان ، عمران رندھاوا ، خوشدل شاہ ، محمد الیاس ، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا ، طیب طاہر ، عمر خان ، زین عباس اور ضیاء الحق۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں