نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سپریم کورٹ کراچی رجسٹری،اورنگی،گجراورمحمودآبادنالہ کیس
  • بریکنگ :- کراچی:حضوربتائیں شہرکی کیاحالت ہوگئی ہے؟چیف جسٹس گلزاراحمد
  • بریکنگ :- کراچی:سہراب گوٹھ میں دیکھوکیسی صورتحال خراب ہے،چیف جسٹس
  • بریکنگ :- کراچی میں لوگوں کوپینےکاصاف پانی نہیں مل رہا،چیف جسٹس گلزاراحمد
  • بریکنگ :- جب سےپاکستان بناوہی سڑکیں ہیں،صورتحال بہت خراب ہے،چیف جسٹس
  • بریکنگ :- تھینک یو،آپ نےپہلےبھی بلایاتھااب بھی بلایاہے،وزیراعلیٰ سندھ
  • بریکنگ :- متاثرین کی بحالی کیلئےسندھ حکومت نے 200 ایکڑزمین دی،مرادعلی شاہ
  • بریکنگ :- آپ کےکہنےپرنالوں کی صفائی کیلئے 31 ارب این ڈی ایم اےکودیئے،مرادعلی شاہ
  • بریکنگ :- آپ نے اسکیم 33 کےبعدکوئی رہائشی اسکیم نہیں بنائی،عدالت
  • بریکنگ :- کراچی:آپ کےانتظامی معاملات بھی ٹھیک نہیں ہیں،عدالت
  • بریکنگ :- افسران کی کمی پوری کرنےکیلئےوفاقی حکومت سےبات کرنی ہے،مرادعلی شاہ
  • بریکنگ :- ایک افسرکو 3 چارج دےرہےہیں توعدالتی احکامات آجاتےہیں،مرادعلی شاہ
  • بریکنگ :- متاثرین کی بحالی کیلئے 36 ارب روپےدرکارہیں،وزیراعلیٰ سندھ
  • بریکنگ :- کراچی:وفاق نےپیسےدینےکاکہاتھا،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ
  • بریکنگ :- بحالی کیلئے 100 ایکڑزمین مختص کی،وفاق پیسےنہیں دےرہا،وزیراعلیٰ سندھ
  • بریکنگ :- ہم نےہاؤسنگ اسکیم کیلئے 10ارب روپےمختص کیےہیں،مرادعلی شاہ
  • بریکنگ :- مالی مشکلات کےباعث تیزی سےکام نہیں ہورہا،مرادعلی شاہ
Coronavirus Updates

انگلینڈ کا دورہ پاکستان سے انکار، رمیز راجہ نے فیصلے کو مایوس کن قرار دیدیا

کرکٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی جانب سے دورہ سے وعدے کرنے کے باوجود ٹور سے دستبردار ہونا مایوس کن ہے۔ ٹیم نے دورہ اس وقت دورہ منسوخ کیا جب ہمیں سب سے زیادہ ضرورت تھی، انشاء اللہ ہم اس حالات سے باہر نکل آئینگے۔ 

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ قومی ٹیم کے لیے ویک اپ کال ہے، جب ہم دنیا کی بہترین ٹیم بنیں گے تو کھیلنے والوں کی لائن لگ جائے گی۔

دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کی سمجھ تھی، بدقسمتی سے ویسٹرن بلاک اکٹھا ہوکر ایک دوسرے کو بیک کرتا ہے، سکیورٹی کو بنیاد بناکر آپ کوئی بھی فیصلہ کرسکتے ہیں، غصہ نیوزی لینڈ پر ہے جو سکیورٹی کا بہانہ بنا کر چلے گئے، پوچھتے رہے لیکن سکیورٹی تھریٹ کا نہ بتایا گیا، ہم مشکل وقت میں سب ملکوں کو سپورٹ کرتے ہیں، ہمارے کھلاڑی جاکر قرنطینہ میں دس دن رہتے ہیں اور ڈانٹ بھی سنتے، اب ہم صرف اپنے بارے میں سوچیں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ مایوس ہوں اور اتنے ہی شائقین بھی۔ اس وقت ہمیں انگلینڈ کی ضرورت تھی۔ جب پاکستان کو مغربی بلاک کی ضرورت تھی تو انھوں نے ہماری مدد نہیں کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی دنیا میں کسی جگہ بھی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ جس طرح مغربی بلاک نے مسئلے کو ہینڈل کیا ہے، اس سے ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں غیر اہم سمجھا گیا ہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں سال پاکستان کے ساتھ ورلڈکپ سے قبل دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا، یہ میچز آئندہ ماہ اکتوبر میں ہونا تھے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق مردوں کے ساتھ خواتین کرکٹ کا دورہ پاکستان بھی ختم ہو گیا ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی فلاح ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان حالات میں دورہ کرنا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مثالی تیاری نہیں ہو گی جہاں 2021ء کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ اولین ترجیح ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے اہم مایوسی ہوگا جنہوں نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی میزبانی کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ پر اسکے اثرات کے لیے ہم مخلصانہ طور پر معذرت خواہ ہیں اور 2022ء کے لیے ہمارے اہم دوروں کے منصوبوں کے لیے جاری عزم پر زور دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کو یکطرفہ طور پر سکیورٹی وجہ بنا کر منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت سمیت عوام نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ ہونے کے بعد ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز نے بھی شدید ناراضگی کیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے معاملہ آئی سی سی میں لے جانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے انگلینڈ کی ٹیم کو دورہ پاکستان پر راضی کرنے کے لیے رابطے شروع کیے تھے۔ انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سفارتی تعلقات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے 2 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنا ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچز 13 اور 14 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے 2005 میں پاکستان کا آخری بار دورہ کیا تھا ۔5ون ڈے میچز کی سیریز، پاکستان نے انگلینڈ کو 2-3 سے ہرایا تھا ، پاکستان نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-2 سے جیتی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں