نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ایبٹ آباد:نجی اسپتال میں خاتون کےہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش کامعاملہ
  • بریکنگ :- ایبٹ آباد:7 میں سے 6 بچےجاں بحق،ترجمان اسپتال انتظامیہ
  • بریکنگ :- ایک بچےکی حالت تشویشناک،ایوب ٹیچنگ اسپتال منتقل
Coronavirus Updates

پاکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے معاہدے پر دستخط کردئیے

کرکٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔

معاہدے کے تحت پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں دو ہائی پرفارمنس کیمپس کا انعقاد کرے گا، جہاں ازبکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تکنیکی، ذہنی اور ٹیکٹیکل معاونت فراہم کی جائے گی۔

اس ضمن میں پی سی بی اپنے اسٹاف کو بھی ازبکستان بھیجے گا، جو وہاں کیوریٹرز اور گراؤنڈز مین سمیت مختلف لیول کے کوچنگ کورسز بھی کروائیں گے۔

معاہدے کے تحت پی سی بی کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان کو اینٹی ڈوپنگ، اینٹی کرپشن اور دیگر کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بریفنگ بھی فراہم کرے گا۔

علاوہ ازیں پی سی بی ازبکستان کی ٹیم کے پاکستان ڈومیسٹک سیزن میں شرکت سے متعلق آپشن پر بھی غور کرے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں