پاکستان کپ ویمنز ون ڈے کے ٹائٹل پر چیلنجرز کا قبضہ

کرکٹ

کراچی:(روزنامہ دنیا) پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل چیلنجرز نے بلاسٹرز کو 68 رنز سے ہرا کر جیت لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیلنجرز نے پلیئر آف دی میچ جویریہ خان کے 87 اور فریحہ محمود کے 34 رنز کی بدولت آٹھ وکٹوں پر 210 رنز بنائے ،صائمہ ملک دو وکٹیں لے سکیں۔ جواب میں بلاسٹرز عمیمہ سہیل 38،گل فیروزہ 34 اور سدرہ نواز کے 30رنز کے باوجود 142 پر ڈھیر ہو گئی۔دعا ماجد نے تین جبکہ ڈیانا بیگ،صبا نذیر اور انوشہ ناصر نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں اسٹرائیکرز نے ڈائنامائٹس کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا جس کیلئے فاتح ٹیم کی حفصہ خالد اور ڈائنامائٹس کی عالیہ ریاض مشترکہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں