قومی کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے

کرکٹ

لاہور :(دنیا نیوز)کورونا کے بعد قومی کرکٹ ٹٰیم کو ڈینگی نے گھیر لیا اور آل راؤنڈر محمد حفیظ ڈینگی بخارمیں مبتلا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کو گزشتہ ہفتے فوڈ پوائزنگ ہوئی تھی ،تمام ضروری ٹیسٹ کروانے کے بعد قومی کرکٹر کو ڈینگی کی تشخیص ہوئی ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں پروفیسر کے نام سے شہرت رکھنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ادھورا چھوڑ کر اپنے گھر لاہور آگئے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پہنچنے پر محمد حفیظ نے اپنے ٹیسٹ کروائے جس کے بعد آج ان میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کی گئی۔

قومی کرکٹر کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ریکور کر رہے ہیں جبکہ ان کے دو روز قبل پلیٹ لیٹس خاصے کم بھی ہوئے لیکن اب پلیٹ لیٹس میں بہتر آرہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں