پی سی بی نے ذیشان ملک کو انٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیا

کرکٹ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذیشان ملک کو انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بورڈ تحقیقات مکمل ہونے تک ذیشان ملک کسی قسم کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ انٹی کرپشن کوڈ آرٹیکل 4.7.1  کے تحت یہ کرکٹ بورڈ کا صوابدیدی اختیار ہے کہ کھیل کو نقصان پہنچائے جانے سے متعلق حالات غیر معمولی ہونے پر کسی شخص پر جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا جائے، اس فیصلے کی کاپی آئی سی سی اور نیشنل فیڈریشن کو بھی بھیجی جاتی ہے۔

بورڈ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ معاملے پر تحقیقات جاری ہیں اس لئے فی الحال معطلی کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں