نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ایم کیوایم پاکستان کی تنقیدپرصوبائی وزیراطلاعات سعیدغنی کاردعمل
  • بریکنگ :- حکومت کےخلاف تنقیدسیاسی جماعتوں کاحق ہے، سعیدغنی
  • بریکنگ :- ایم کیوایم نفرت انگیزاورتعصب پرمبنی باتیں کررہی ہے،سعیدغنی
  • بریکنگ :- ایم کیوایم بوکھلاہٹ کاشکار ہے،صوبائی وزیرسعیدغنی
Coronavirus Updates

قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی

کرکٹ

لاہور: (دنیا نیوز) قومی سکواڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے دبئی پہنچ گیا ہے، چارٹرڈ طیارے نے دوپہر سوا 12 بجے لاہور سے اڑان بھری تھی۔سکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی، کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ موصول ہونے تک سکواڈ ایک روز قرنطینہ میں گزارے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو رہا ہے، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہو گا۔ دریں اثنا متحدہ عرب امارات میں جاری وارم اپ میچز میں آئرلینڈ، نیدرز لینڈ، سکاٹ لینڈ اور سری لنکا نے کامیابی سمیٹ لی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 3وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بنائے ،جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور144سکور بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی ٹیم نے پاپوا نیو گنی کو39رنز سے مات دی۔ نیدرز لینڈ کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عمان کو 4رنز سے پچھاڑا جبکہ سکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 19رنز سے زیر کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں