رمیز راجہ اور بھارتی بورڈ کے صدر گنگولی کی ملاقات

کرکٹ

لاہور:(دنیا نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی ، پی سی بی چیئر مین نے یہ دعوت مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) رمیز راجہ اور بورڈ آف کنٹرول انڈیا(بی سی سی آئی) کے صدرسارو گنگولی کی ملاقات ہوئی،ملاقات ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی ) کے اجلاس کےدوران ہوئی۔

دونوں کی ملاقات میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے رمیز راجہ کو انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی جسے پی سی بی چیئر مین نے مسترد کر دیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈز کے دو بڑوں کے درمیان غیر رسمی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ ملاقات میں ایشین بلاک اور باہمی کرکٹ کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث کرکٹ نہیں ہوسکی جبکہ ٹی 20ورلڈ کپ میں گرین شرٹس اور بھارتی سورما 24اکتوبر کو آمنے سامنے آئیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں