نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہور:کینال روڈپرٹریفک روانی سست روی کاشکار
  • بریکنگ :- جیل روڈسےمال روڈتک ٹریفک بری طرح متاثر،گاڑیوں کی قطاریں
  • بریکنگ :- گڑھی شاہو،دھرم پورہ ،زمان پارک ،مال روڈپرٹریفک جام
  • بریکنگ :- لاہور:جیل روڈ،مولاناظفرعلی روڈ پربھی ٹریفک جام
  • بریکنگ :- لاہور:مغلپورہ جانےوالی ٹریفک بھی شدیدمتاثر
Coronavirus Updates

ایشیا کرکٹ کپ 2023کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

کرکٹ

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کو 2023ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی مل گئی ہے۔

دبئی میں آج ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی ) کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کی بھی ملاقات ہوئی جبکہ گنگولی نے راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی بھی دعوت دی۔

2022 کے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سری لنکا کو دیدی گئی ہے جو کہ ٹی 20فارمیٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان میں ہونیوالا کپ 50اوورز پر مشتمل ہوگا۔

ایشین کرکٹ ٹیمیں 2023میں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی جبکہ یہ فیصلہ دبئی میں اے سی سی کے اجلاس میں کیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں