فلینڈر نے لاہور میں قیام، مہمان نوازی کو یادگار قرار دے دیا
لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستانی ٹیم کے غیر ملکی باؤلنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے لاہور میں مہمان نوازی اور اپنے قیام کو یادگار قرار دے دیا۔
جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں گزارے حالیہ دنوں کو یاد کرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم بالخصوص لاہور کے باسیوں کا شکریہ ادا کیا۔
Massive thank to you to everyone over here in pakistan for your incredible hospitality and the way you guys have received me. I have really enjoyed my time here and hoping to be back real soon. Lets go and do some magic at the @t20worldcuphttps://t.co/8XptNJljhx
— Vernon Philander (@VDP_24) October 15, 2021
ورنن فلینڈر نے کہا کہ لاہور میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ زبردست وقت گزارا، سب نے بہت عزت اور پیار دیا اور خاص طور پر لاہوریوں کی مہمان نواز اور پیار دیدنی اور قابل تعریف تھا، یقین ہے کہ بہت جلد دوبارہ لاہور واپسی ہوگی، اب وقت آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کچھ خاص کر دکھانے کا ہے۔
فلینڈر 6 اکتوبر کو لاہور پہنچے تھے، اور وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے پاکستانی باؤلرز کے ساتھ کافی متحرک دکھائی دئیے۔