فضل محمود اور عبدالقادر پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل

کرکٹ

لاہور: (دنیا نیوز) لیجنڈری فاسٹ باؤلر فضل محمود اور گگلی ماسٹر عبدالقادر پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں سابق کپتان فضل محمود اور عبدالقادر کو پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیاہے۔ان دونوں کھلاڑیوں کو ووٹنگ کے ایک شفاف عمل کے بعد یہ اعزاز دیا گیا۔

اس سے قبل لیجنڈری حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس اور ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیمرزکی حیثیت سے پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں