24اکتوبر کو ہائی وولٹیج میچ، بھارت نے 'گیم آف شیم' شروع کر دی

کرکٹ

لاہور:(دنیا نیوز)ٹی 20 ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر کے ہائی وولٹیج میچ سے پہلے بھارت نے 'گیم آف شیم' شروع کر دی ، پاکستان کے خلاف کھیلنے کی ہمت نہیں پڑ رہی تو اسے سیاسی ایشو بنا کر روکنے کی باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ۔

ٹی 20ورلڈ کپ کا آغاز عمان میں ہوچکا ہے جبکہ پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کے لئے  گیم آف شیم  کا آغاز کردیا ہے،پورا بھارت بی سی سی آئی پر زور ڈالے گا کہ پاکستان سے میچ نہ کھیلا جائے،ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان سے نہ کھیلنے کا یہ شوشہ ،مشورہ اور واویلا بھارتی میڈیا کا ہے۔

سوشل میڈیا پر بنائے گئے ہیش ٹیگ ’’بین پاک کرکٹ‘‘ کو خبروں، تبصروں اور من گھڑت تجزیوں سے کرکٹ دشمنی کا زہر اگلا جا رہا ہے۔
کرکٹ دیوانے ان بھولے بھانڈوں کا بھانڈا یوں پھوڑ رہے ہیں کہ بھارت خوفزدہ ہے اس ہار اور مار سے جو 24 اکتوبر کو دبئی میں ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں پڑنی ہے جبکہ بھارتی سورماؤں کو آفریدی اور حیدر کرکٹر نہیں شاہین اور حتف میزائل لگ رہے ہیں۔

ظاہر ہے جب انہی کے بڑے بابر اور رضوان کی جوڑی کو خطرناک ترین کہیں گے اور تو اور سابق کپتان گوتم گھمبیر اپنے باؤلر ہاردیک پانڈیا کو یہ کہیں گے کہ نیٹ میں باؤلنگ کرنا اور بابر اعظم کا سامنا کرنے میں بڑا فرق ہے تو بیچارے بیٹھ کے یہی رونا روئیں گے۔

اسی کوہلی الیون کی چار سال قبل چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی بری شکست سے ابھی تک نیندیں حرام ہیں جبکہ دبئی میں شیڈول ورلڈکپ مقابلہ سے پیٹھ دکھانا، آج پاکستان سے کھیل کا بائیکاٹ کرنے والے یہ سورما وہی ہیں جنہوں شارجہ میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا کہ گرین شرٹس سٹارز نے صحرائی میدان پر ان کا بھرکس نکال دیا تھا ۔

1984 میں لیجنڈری جاوید میانداد کے چھکے نے چھکے چھڑائے،انیس سو اکانوے میں عاقب جاوید نے روی شاستری، اظہر الدین اور ٹنڈولکر کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی جبکہ کرکٹ دیوانوں کا مطالبہ ہے کہ بھارت کھیلنے سے بھاگے نہیں بلکہ شاہینوں کا سامنا کرے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں