نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سیالکوٹ واقعہ دلخراش اورقابل مذمت ہے،وفاقی وزیرداخلہ
  • بریکنگ :- وفاقی ادارےتحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہےہیں،شیخ رشید
  • بریکنگ :- نیشنل کرائسزسیل واقعہ کےمحرکات کاجائزہ لےرہاہے،شیخ رشید
  • بریکنگ :- واقعہ میں ملوث افرادکوقانون کی گرفت میں لائیں گے،شیخ رشید
  • بریکنگ :- مذہب کےنام پرانتہاپسندی روکنےکیلئےمل کرکام کرناہوگا،شیخ رشید
Coronavirus Updates

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش کی پاپوانیوگنی کیخلاف بیٹنگ جاری

کرکٹ

مسقط: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ سٹیج کے نویں میچ میں بنگلا دیش کی پاپوانیوگنی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ بنگال ٹائیگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ ٹیم بیٹنگ کیلئے میدان میں اتری تو اوپننگ بیٹر محمد نعیم صفر پر آوٹ ہوگئے۔خیال رہے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ اپنے اختتام کی جانب جا رہا ہے لیکن اب تک کوئی واضح تصویر سامنے نہیں آ رہی۔ سکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی، عمان اور بنگلا دیش پر مشتمل گروپ بی میں تو اس مرحلے پر ہی اگر مگر کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

اگر سکاٹ لینڈ نے عمان کو شکست دے دی تو پھر سکاٹ لینڈ اور بنگلا دیش کا اگلے مرحلے میں پہنچنا یقینی ہو جائے گا، لیکن اگر عمان نے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا تو تینوں ٹیموں کے 4، 4 پوائنٹس ہوجائیں گے اور یوں اگلے مرحلے میں کونسی ٹیمیں جائیں گے، اس کا فیصلہ رن ریٹ کرے گا۔

ایسی صورت میں غالب امکان یہی ہوگا کہ بنگلا دیشی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی، جو یقینی طور پر اس ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ تصور کیا جائے گا۔ اس لیے اگر بنگلا دیش کو اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنی ہے تو اسے پاپوا نیو گنی کو بہت بڑے مارجن سے شکست دینی ہوگی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں