پاک بھارت میچ: حیدر، وسیم جونیئر کو نہ کھلانے کا امکان

کرکٹ

دبئی: (روزنامہ دنیا) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں پاکستان ٹیم 6 بیٹسمینوں، 2 سپنرز اور تین فاسٹ باؤلروں کے ساتھ میدان میں اتر نے کا امکان ہے۔

محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی ضرورت پڑنے پر باؤلنگ کرسکتے ہیں اور بھارت سے اہم میچ میں ان فارم حیدر علی کو کھلانے کے امکانات کم ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کا سینئر اور تجربہ کھلاڑیوں کے کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اترنے کا پلان ہے۔

دونوں وارم اپ میچز میں بھارت کے خلاف میچ کے مجوزہ کمبی نیشن کو ہی کھلایا گیا لہذا فٹنس مسائل نہ ہوئے تو وارم اپ میچز والا کمبی نیشن ہی بھارت کے خلاف کھیل سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کریں گے اور فخر زمان کو ون ڈاؤن پر موقع دیا جائے گا جب کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک مڈل آرڈر بیٹنگ کو سہارا دیں گے، آصف علی پاور ہٹر کے طور پر کھیلیں گے، فاسٹ باؤلنگ میں محمد وسیم جونیئر کو نہ کھلانے پر اتفاق ہوا ہے۔
میچ میں ٹاس کا کردار اہم ہوگا کیوں کہ رات کے وقت اوس گرے گی اس لیے ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے باؤلنگ کو ترجیح دے سکتی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں