ٹی20ورلڈ کپ:سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5وکٹوں سے ہرادیا

کرکٹ

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5وکٹوں سے ہرادیا ہے۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کے 15ویں میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمدنعیم نے سب سے زیادہ 62رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مشفق الرحیم نے ناقابل شکست 57رنز بنائے۔

سری لنکا نے 172رنزکا ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر 18اعشاریہ 5اوورز میں حاصل کرلیا،چاریتھ اسالنکا نے سب سے زیادہ 80رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بھانوکا راجہ پاکسا نے 53سکور بنائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں