نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 142روپے 62 پیسےفی لٹربرقرار،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- پٹرول کی فی لٹرقیمت 145روپے 82 پیسےبرقرار،نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- لائٹ ڈیزل کی قیمت 114روپے 7 پیسےفی لٹرکی سطح پربرقراررہےگی
  • بریکنگ :- مٹی کےتیل کی قیمت 116روپے 53 پیسےفی لٹربرقرار، نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنےکافیصلہ
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وزارت خزانہ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری
Coronavirus Updates

پاکستان فائنل میں بھارت کا مقابلے کرنے کیلئے تیار ہے:ثقلین مشتاق

کرکٹ

دبئی:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہےکہ اگر انڈیا کی ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو پاکستان فائنل میں بھارت کا مقابلے کرنے کیلئے تیار ہے۔

ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ثقلین مشتاق نے دبئی سے ورچوئل پریس کانفرنس میں ٹی20ورلڈ کپ میں کل افغانستان کے خلاف پاکستان کے میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے سپنرز بہت اچھے ہیں ، ہمیں پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا جبکہ ہمیں افغانستان کے خلاف اسی طرح کھیلنا پڑے گا جیسے انڈیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔

ثقلین مشتاق نے مزید کہا فخر زمان کی فارم کے حوالے سے پریشان نہیں اور نہ ہی ان کی پوزیشن تبدیل کریں گے ، جیت اور ہار ہمارے ہاتھ میں نہیں، ہم صرف کوشش کر سکتے ۔

ہیڈ کوچ قومی ٹیم نے مزید کہا کہ اگر انڈیا فائنل میں پہنچتی ہے تو پاکستان فائنل میں بھارت کا مقابلے کرنے کے لیئے تیار ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ کل افغانستان کے خلاف دبئی کے انٹرنینشل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ گرین شرٹس نے اپنے پہلے دومیچوں میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں