نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنےکافیصلہ
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وزارت خزانہ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری
  • بریکنگ :- ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 142روپے 62 پیسےفی لٹربرقرار،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- پٹرول کی فی لٹرقیمت 145روپے 82 پیسےبرقرار،نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- لائٹ ڈیزل کی قیمت 114روپے 7 پیسےفی لٹرکی سطح پربرقراررہےگی
  • بریکنگ :- مٹی کےتیل کی قیمت 116روپے 53 پیسےفی لٹربرقرار، نوٹیفکیشن
Coronavirus Updates

ٹی 20ورلڈ کپ:آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

کرکٹ

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو7وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے گروپ 1کے میچ میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیاگیا تھا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف 6وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے،کوشال پریرا اور اسالنکا 35،35رنز بناسکے جبکہ بھانوکا راجاپاکسا نے ناقابل شکست 33رنز بنائے،کینگروز کی جانب سے مچل سٹارک،پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

155رنز ہدف کا تعاقب کینگروز نے کامیابی کے ساتھ 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 65رنز بنائے جبکہ کپتان ایرون فنچ 37رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے،سٹیو سمتھ28اورمارکس سٹوئنس16سکور بناکر ناقابل شکست رہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں