نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:کشمیرروڈپرڈکیتی کےدوران نوجوان کےقتل کامعاملہ
  • بریکنگ :- کراچی:ایس آئی یوپولیس کاگلشن اقبال میں چھاپہ
  • بریکنگ :- کراچی:گرفتاری کےڈرسےملزم نےخودکشی کرلی
  • بریکنگ :- کراچی:ہلاک ملزم علی فرزندپولیس اہلکارتھا،پولیس
  • بریکنگ :- کراچی:ملزم نےڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کرکےشاہ رخ کوقتل کردیاتھا
Coronavirus Updates

ٹیسٹ کرکٹ:شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

کرکٹ

چٹاگانگ:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی نے رواں سال ٹیسٹ ‏کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

بنگلادیش کے خلاف کھیل کے تیسرے روز شاہین آفریدی نے اس سال کی 42 ویں وکٹ حاصل کی اور بھارتی سپنر ‏ایشون سے آگے نکل گئے۔

ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرزمیں 41 وکٹوں کے ساتھ ایشون دوسرے اور پاکستان کے ‏حسن علی 38 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بنگلا دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے، ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ پارٹنرشپ میں باؤلنگ کروں، ٹیسٹ کرکٹ میں حسن علی کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ لگی ہوئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں وکٹ سلو ہے، میچ کے چوتھے روز سپنرز کو فائدہ ہوگا،پرامید ہیں کہ میزبان ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کریں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں