نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- شیخ رشیدکااسلام آباد میں پولیس پرفائرنگ کےواقعہ کا نوٹس
  • بریکنگ :- آئی جی اسلام آباد سے فائرنگ کے واقعہ کی رپورٹ طلب
  • بریکنگ :- وزیرداخلہ کافائرنگ سےپولیس اہلکارکی شہادت پراظہارافسوس
  • بریکنگ :- شہیدپولیس اہلکارکےخاندان سےاظہارتعزیت کرتاہوں، شیخ رشید
Coronavirus Updates

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن بائیک چلاتے ہوئے حادثے میں زخمی

کرکٹ

سڈنی: (دنیا نیوز) سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن بائیک چلاتے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے، خوش قسمتی سے لیجنڈری کھلاڑی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کےمطابق ٹریفک حادثے میں 300 کلو گرام وزنی موٹر سائیکل سابق کرکٹر کو گھسیٹتے ہوئے تقریباً 15 میٹر دور تک لے گئی، شین وارن کا بیٹا جیکسن بھی ان کے ساتھ بائیک پر موجود تھا، لیجنڈری بولر اور ان کا بیٹا نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ مجھے کافی چوٹیں آئی ہیں اور بہت درد بھی محسوس کررہا ہوں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں