شاہین آفریدی کا چوتھی مرتبہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ

کرکٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) چٹا گانگ ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 5 بنگلادیشی بلے بازوں کو پویلین بھجوایا۔

رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسری اننگز میں صرف 32 رنز پر 5 بلے بازوں کو آوٹ کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا، انہوں نے چوتھی بار 5 یا زائد کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے گراونڈ میں سجدہ ریز ہو کر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا، دیگر کھلاڑیوں نے ان کو خصوصی مبارک باد دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹویٹر پر شاہین آفریدی کے نام خصوصی پوسٹ شیئر کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں