انڈر19ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان،قاسم اکرم کپتان مقرر

کرکٹ

لاہور:(دنیا نیوز)انڈر 19 ورلڈ کپ اور ایشیا کرکٹ کپ کیلئے قاسم اکرم کو پاکستانی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں جبکہ ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز میں ہوگا،دونوں ایونٹز کیلئے پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ شریک ہوگا جبکہ سکواڈ کیساتھ دو ٹریولنگ ریزروز بھی شامل ہیں۔

اعجاز احمد ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، راؤ افتخار باؤلنگ اور مہتشم رشید فیلڈنگ کوچ ہونگے جبکہ تیمور اعظم ٹیم کے مینجر ہوں گے۔

ٹیم میں قاسم اکرم کپتان، عبدالفصیح، عبدالواحد بنگلزئی، احمد خان، علی اسفند، ارحم نواب، اویس علی، فیصل اکرم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، عرفان خان نیازی۔ معاز صداقت، مہران ممتاز، محمد شہزاد، رضوان محمود اور ذیشان ظمیر شامل ہونگے جبکہ غازی غوری (وکٹ کیپر) اور محمد ذیشان ٹریولنگ ریزروز ہوں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں