نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کومحسوس ہوایہ کام وزارت قانون کرسکتی ہے،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- ہرتھانےکاپولیس بجٹ منظورہوتاہے،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- منظورشدہ بجٹ تھانے کونہیں دیاجاتا،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- تھانیدارکے پاس قلم اورسیاہی کےپیسے نہیں ہوتے،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- یقینی بنایا ہے کہ فنڈتھانےکوہی دیاجائےگا،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- شواہد کی ریکارڈنگ کیلئےکئی دن درکار ہوتے ہیں،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- انگلینڈمیں شواہدجمع کرنےکیلئےلائیوریکارڈنگ ہوتی ہے،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- بیرون ملک یاشہررہنےوالوں کےبیان ویڈیولنک کےذریعے ریکارڈہوں گے،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- ان کیسز پر توجہ دی جائے گی جن میں شواہدموجود ہوں گے،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- عادی مجرموں سے پلی بارگین نہیں کی جائےگی،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- 5سال کی سزاپانےوالا 20 سال تک سزاکاٹتارہتا ہے،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- اس نظام میں جج فیصلہ کرےگاجرم کی نوعیت کیا ہے،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- پلی بارگین چھوٹے جرائم کیلئے ہے،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- مقصد یہ ہےبڑےجرائم پرتوجہ دی جاسکے،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- لوئرکورٹس میں وکلاکےالتوالینےسےفیصلوں میں تاخیرہوتی ہے،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- گواہوں کے تحفظ کی بھی پالیسی بنادی گئی ہے،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- کرمینل قوانین وزارت قانون نہیں،وزارت داخلہ کامضمون ہے،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- تمام اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کرکےمسودہ تیارکیاگیا،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- منگل کومسودہ کابینہ میں پیش کیاجائےگا،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- مسودہ پارلیمان میں پیش کیاجائےگا،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- اپوزیشن سیاست نہ کرے،اس قانون کوپاس کرے،فروغ نسیم
Coronavirus Updates

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز،قومی سکواڈز کا اعلان،دھانی شامل،حسن علی ڈراپ

کرکٹ

لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20سیریز کے لئے قومی سکواڈز کا اعلان کردیا ،شاہنواز دھانی ون ڈے ڈیبیو کریں گے جبکہ حسن علی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سلیکٹرز نے ٹی 20سیریز کے لئے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کے لئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے ،عبداللہ شفیق بطور ٹریول ریزرو سکواڈ کے ساتھ رہیں گے ۔

تین ٹی 20انٹرنیشنل میچز کے لیے اعلان کردہ سکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی اور حارث رؤف ،افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان ،وسیم جونیئر ،شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔

قومی ون ڈے سکواڈ میں شامل 17 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حیدر علی ،حارث رؤف ،افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز ،محمد رضوان ،محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق منصور رانا کو منیجر اور ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ،نجیب سومرو ٹیم ڈاکٹر اور احسن افتخار ناگی ٹیم کے میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر مقرر کیے گئے ہیں ۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ قومی ٹی 20سکواڈ متوازی ہے،سکواڈ کی تعداد کم کرنے کی وجہ سے شعیب ملک، سرفراز احمد ،عماد وسیم اور نان سٹاپ کرکٹ کھیلنے والے حسن علی کو ان کی مشاورت سے آرام دیا گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں