نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہورکےترقیاتی منصوبےتشکیل دیئےجارہےہیں،عثمان بزدار
  • بریکنگ :- ایلی ویٹڈایکسپریس وےسےٹریفک کادباؤکم ہوگا،عثمان بزدار
  • بریکنگ :- لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سےپی ٹی آئی رہنماابرارالحق کی ملاقات
  • بریکنگ :- لاہور:ایلی ویٹڈایکسپریس وےاوردیگرترقیاتی منصوبوں پرگفتگو
  • بریکنگ :- لاہورسمیت پنجاب کےہرشہرکی ترقی کیلئےکوشاں ہیں،عثمان بزدار
Coronavirus Updates

پی ایس ایل کے اس سیزن میں بھی اچھا کریں گے:شاداب خان

کرکٹ

لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ اچھا گزرا، پی ایس ایل کے اس سیزن میں بھی اچھا کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ ورلڈ کپ ماضی کا حصہ ہے ،اب اگلی سیریزپرفوکس ہے، آصف علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے ہمیشہ اچھا کیا ہے اورامید ہے کہ اس مرتبہ بھی اچھا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں بھی اچھا کریں ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچزتبدیل ضرورہوئے ہیں لیکن ان کے ساتھ کام کرنے میں مشکل نہیں ہوتی، جوبھی کوچزآئے ہیں ان کے ساتھ پہلے کام کرچکے ہیں اس لئے مسئلہ نہیں ہوا ،اظہرمحمود کا ٹی 20کرکٹ میں بہت تجربہ ہے ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں