رمیز راجہ کا پاکستان میں خواتین کی پی ایس ایل کرانے کا عندیہ

کرکٹ

لاہور: (روزنامہ دنیا) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاکستان میں خواتین کیلئے پاکستان سپر لیگ منعقد کروانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بورڈ مشکل حالات میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کھڑا ہے، امید ہے افغانستان خواتین کرکٹ کے مستقبل کیلئے اہم فیصلہ کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کیلئے خواتین کی کرکٹ کے حوالے سے آئندہ 6 ماہ اہم ہیں، آئی سی سی نے افغانستان میں باصلاحیت کرکٹرز کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے فنڈنگ کا سلسلہ مکمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی خواتین کرکٹرز کیلئے پاکستان سپر لیگ شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ خواتین کی کرکٹ پاکستان کرکٹ کا ایک اہم پہلو ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں