لنکا پریمیئر لیگ: پاکستانی کرکٹرز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

کرکٹ

کولمبو: (روزنامہ دنیا) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیالکوٹ واقعہ کے بعد لنکا پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کے نو کھلاڑیوں محمد حفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض، صہیب مقصود، انور علی، محمد عرفان، عثمان شنواری اور احمد شہزاد نے مختلف فرنچائزز کے ساتھ معاہدے کئے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں