بگ بیش: سڈنی سکسرز افتتاحی میچ میں میلبورن سٹارز پر بھاری

کرکٹ

سڈنی: (روزنامہ دنیا) مینز بگ بیش لیگ گزشتہ روز شروع ہوگئی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر افتتاحی میچ میں سڈنی سکسرز نے میلبورن سٹارز کو 152 رنز سے ہرایا۔

سڈنی نے چار وکٹوں پر 213 رنز بنائے۔ جوش فیلپس 83، کپتان موائزز ہین ریکس 76 اور جیمز ونس 44 رنز بنا کر قابل ذکر رہے، بورڈی کاؤچ نے دو وکٹیں لیں۔

جواب میں میلبورن سٹارز 214 رنز کے تعاقب میں 61 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پیٹر نیول نے 18 رنز کئے۔ سٹیو او کیو نے چار اور شان ایبٹ نے تین مہرے کھسکائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں