نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لڑکیوں کی تعلیم میں اصل رکاوٹ تعلیمی اداروں میں گنجائش کی کمی ہے،ترجمان
  • بریکنگ :- افغان طالبان کی رواں برس مارچ تک لڑکیوں کےتمام اسکول کھولنے کی یقین دہانی
  • بریکنگ :- مارچ تک خواتین کےتمام تعلیمی ادارےکھول دیئےجائیں گے،ذبیح اللہ مجاہد
Coronavirus Updates

فیورٹ بھابھی نہ کہنے پر ثانیہ مرزا کا بابر اعظم سے شکوہ

کرکٹ

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سرفراز احمد کی اہلیہ کو فیورٹ بھابھی کہنے پر بابر اعظم کے ساتھ شکوہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شعیب ملک اور بابر اعظم کے ورچوئل انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شعیب نے بابر سے ان کی فیورٹ بھابھی کے بارے میں پوچھا۔

آل راؤنڈر نے پوچھا کہ کوئی ایک فیورٹ بھابھی کا نام بتائیں ؟ اور ساتھ ہی تنبیہ بھی کی کہ دھیان سے نام لینا سب بھابھیاں دیکھ رہی ہیں۔

شعیب ملک کے سوال پر بابر نے صرف ایک نام بتانے کا سن کر حیرانی کا اظہار کیا لیکن بعد ازاں کپتان نے سرفراز احمد کی اہلیہ کو اپنی پسندیدہ بھابھی قرار دیا۔

بابر اعظم کی جانب سے سرفراز احمد کی اہلیہ کا نام لیا جانا ثانیہ مرزا کو ایک آںکھ نہ بھایا اور انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بابر کے کھانے ہمارے ساتھ، چائے ہمارے ساتھ، خاطر کریں ہم ان کی، ہمارے گھر میں بابر سوتے ہیں اٹھتے ہیں لیکن ہم ان کے فیورٹ نہیں ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟۔

قبل ازیں ثانیہ مرزا نے بابراعظم کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی بھی قرار دیا اور مزاح کے انداز میں شکوہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں