تیسرا ٹیسٹ، بھارت کو 7وکٹوں سے شکست، جنوبی افریقہ نے سیریز جیت لی

کرکٹ

کیپ ٹاؤن:(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میزبان پروٹیزنے بھارت کا 212 رنزکا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگن پیٹرسن نے سب سے زیادہ 82 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ کپتان ڈین ایلگر نے 30 رنز بنائے، راسی وان ڈیر ڈوسن 41 اور ٹیمبا باووما 32سکور بناکر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کی جانب سے رشبھ پنت کی ناٹ آؤٹ سنچری بھی رائیگاں گئی جبکہ بمراہ، محمد شامی اور شردل ٹھاکر نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے 3 میچز کی سیریز 1۔2 سے جیت لی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں