2021 گرین شرٹس کیلئے غیر معمولی سیزن رہا: رمیز راجہ

کرکٹ

کراچی: (روزنامہ دنیا) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے 2021ء کو گرین شرٹس کیلئے غیر معمولی سیزن قرار دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تقریب پذیرائی کا انعقاد کر ڈالا جس میں گزشتہ سال بہترین کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا، وائٹ بال کرکٹرز کے ساتھ ٹیسٹ پلیئرز عابد علی اور ساجد خان کو بھی مدعو کیا گیا جنہوں نے گزشتہ برس کے دوران دیگر ساتھی پلیئرز کی طرح غیر معمولی کارکردگی پر انعامات وصول کئے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کا کریڈٹ کپتان اور ان کے ساتھیوں کو جاتا ہے۔ گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم کے فار اینڈ پویلین میں تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ دو ہزار اکیس کا سیزن غیر معمولی رہا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو سراہنا لازمی ہو جاتا ہے حقیقت تو یہ ہے کہ موجودہ ٹیم ان کے بطور پی سی بی چیف چارج سنبھالنے سے پہلے ہی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ شروع کر چکی تھی اور قوی امید ہے کہ اس کی جانب سے مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں