'والدین نے مجھے ایک فٹ بال دیا اور کہا پکڑ لو اور تصویر بنوا لو'

کرکٹ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میرے والدین نے مجھے ایک فٹ بال دیا اور کہا پکڑ لو اور تصویر بنوا لو۔

فٹ بال کے فروغ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیڈ سٹار نے کہا کہ فٹ بال ایک مشہور کھیل ہے، ہم نے 16 سال کی عمر میں فٹ بال کھیلنا شروع کیا تھا، آج اس کھیل کے لیے ایک سنجیدہ کوشش دیکھنے کو ملی ہے، میری بھی خواہش ہے کہ میں اس سفر کا حصہ بنوں۔

راولپنڈی ایکسپریس نے مزید کہا کہ کرکٹر ہی کیوں فٹ بال کے لیے برینڈ ایمبیسیڈر بنتے ہیں، اس مقصد کے لیے فٹبالر کیوں نہیں برینڈ ایمبیسیڈر بنتے ؟ برائے مہربانی اس مقصد کو سپورٹ کیجئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ فٹ بال محض کھیل نہیں ہے، یہ برطانیہ میں بہت سے لوگوں کا طرز زندگی ہے، کھیلوں سے محبت رکھنے والے ملک پاکستان میں اسے مقبول ہوتے دیکھنا زبردست بات ہوگی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں